بھارتی ریاست کرناٹک کے گاؤں بیلی نیلے میں چیتے نے کتے پر حملہ کیا تو وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتا ہوا گھر آیا اور باتھ روم میں چھپ گیا۔
چیتا بھی کتے کے ساتھ ساتھ باتھ روم میں گیا جس کے بعد گھر والوں نے باتھ روم کا دروازہ بند کردیا۔
دروازہ بند ہونے کے بعد چیتا خوفزدہ ہوا اور ایک کونے میں بیٹھ گیا اور پھر دونوں اندر ہی بیٹھے رہے۔
بھارت میں محکمہ جنگلات سے وابستہ افر کسوان نے باتھ روم میں بند کتے اور چیتے کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں علیحدہ علیحدہ کونوں میں سہمے میں بیٹھے تھے۔
بعد ازاں محکمہ جنگلات کے رضاکاروں نے چیتے کو ریسکیو کیا اور اُسے باتھ روم سے نکال کر دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا۔
Comments are closed.