وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع دیا گیا، ان کے پاس اپیل کا حق ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی طریقے سے سزا ہوئی ہے، وہ اس کا سامنا کریں، 37 دفعہ وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔
وزیرِ قانون نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا معاملہ سادہ سے کیس پر ہوا، گوشوارے قانون کے تابع ہوتے ہیں جو ویب سائٹ پر دستیاب ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو اثاثے ظاہر کیے اس پر کارروائی ہوئی، ان کی چوری پکڑی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک قانونی طریقہ کار کے تحت آپ کو سزا ہوئی ہے، آپ کے پاس تو نظرِثانی اپیل کا بھی حق ہے، میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو تو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتراض تھا جس کے باعث اس بار ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا بھی مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، الیکشن کمیشن کو چاہیے وضاحت کے لیے بیان جاری کرے۔
Comments are closed.