جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون کا ایک اور نوٹی فکیشن جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون نے ایک اور نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اہم پیشرفت پر  وزارتِ قانون و انصاف نے جیل ٹرائل سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز کی سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.