ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانتیں خارج کردیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات سے متعلق 6 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مقدمات تھانہ کراچی کمپنی، رمنا، کوہسار، ترنول اور سیکریٹریٹ میں درج ہیں۔
جج محمد سہیل کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 ضمانتوں میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جو جج نے خارج کردیں۔
جج محمد سہیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بڑی سہولت ہوتی اگر چیئرمین پی ٹی آئی کیسز میں شامل تفتیش ہوتے۔
جج نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانتوں میں توسیع نہیں بنتی۔
Comments are closed.