ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے چیمپئن کپتان اور قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا باتیں کم کریں، اب کام کا وقت ہے۔
یونس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب پاکستان کو کرکٹ کی دنیا میں اپنا طرزِ عمل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
چیمپئن کپتان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کریں گے، باہر والوں کا رویہ یہی ہوگا۔
انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو تجویز دی کہ باتیں کم کریں، اب کام کرنے کا وقت ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ سے کھیلنے یا نہ کھیلنے پر غور کرنا چاہیے۔
ساتھ میں انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کی ٹیم جیسی بھی ہے، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔
Comments are closed.