free online dating boston indian divorced dating sites australia living in pattaya dating ladyboys why do we worry about what others think up personals dating site linked to facebook

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز بھی پاکستان کے حق میں بول پڑیں

انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز بھی پاکستان کے حق میں بول پڑیں اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستانی کی منسوخی کو مایوس کن قرار دے دیا۔ 

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شیرلٹ ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی مایوس کن ہے، مینز ٹیم کے لیے دورے میں آئیڈیل تیاری نہ ہو مگر ویمن ٹیم کے لیے دورہ بہت اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ مایوس کن ہے کہ ورک لوڈ کا بہانہ بنایا گیا ہے، مجھے پی سی بی سے ہمدردی ہے۔

شیرلٹ ایڈورڈز نے کہا کہ پی سی بی نے ہمارے لیے پچھلے سال بہت کچھ کیا، لگتا ہے ہم بھول گئے۔

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے کے آغاز سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے کہا کہ یہ ہمارے بس سے باہر کی بات ہے۔

ایک اور سابق ویمن کھلاڑی ایبونی جوئیل رین فورڈ کا کہنا تھا کہ ای سی بی کے بیان سے واضح ہے سیکیورٹی کا ایشو نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ نے ہماری مدد کی، اب اس کا جواب دینے کا موقع تھا۔

رین فورڈ نے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ سڑکیں بند، ہوٹل سیل کرکے، گارڈز مہیا کرکے حل ہوسکتا ہے۔

سابق ویمن کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کے دوران اپنے بہتر حالات سے نکل کر ہماری مدد کی، ورک لوڈ مسئلہ تھا تو کیا انگلینڈ کو دو منٹ پہلے پتہ چلا کہ ٹور ہو رہا ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.