sharayu iligan philippines online dating overseas but only love can say free chat websites for singles

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان سے نہیں روکا، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا برطانوی ہائی کمیشن کا نہیں انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تھا، ٹیم کو دورہ پاکستان سے نہیں روکا۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ ہائی کمیشن نے نہیں کہا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے میں کوئی سیکیورٹی خطرات ہیں۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو صحافیوں اور سابقہ کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش بورڈ نے دورہ منسوخ کرنے کی وجہ کھلاڑیوں کی بہبود بتائی، پاکستان کے لیے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو دورے سے نہیں روکا، اور نہ ہی یہ کہا کہ دورہ پاکستان میں خطرات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.