بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت اجلاس، نیب کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس  ہوا، جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشن، علاقائی بیوروز کے ڈی جیز نے شرکت کی۔ 

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نیب کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو تقریباً 13 ارب روپے واپس کروائے۔

انھوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تقریباً 22 ارب روپے برآمد کیے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے ڈبل شاہ سے 9 ارب روپے برآمد کر کے متاثرین کو واپس کیے۔

انھوں نے بتایا کہ نیب لاہور نے 56 پبلک کمپنیز کیس میں 1 ارب روپے برآمد کرکے متعلقہ ڈپارٹمنٹس، متاثرین کو واپس کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اربوں روپے برآمد کر کے متاثرین کو واپس کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.