چیئرمین نیب سے متعلق وزرا کےبیانات کی کھچڑی بن گئی، وفاقی وزیر اطلاعات کے کل کے بیان ’نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر وزیر اعظم اور شہباز شریف کے درمیان مشاورت نہیں ہوگی‘ پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے 24 گھنٹوں میں دو بیان آگئے۔
کل جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں فروغ نسیم نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ہوگی۔
فروغ نسیم آج صبح پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بولے کہ فواد چوہدری نے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کی بات حتمی فیصلے سے پہلے کی۔
وزیر قانون شام میں فواد چوہدری کے ساتھ بیٹھے تو موقف بدل لیا کہ شہباز شریف سے وزیراعظم نہیں صدر مشاورت کریں گے۔
Comments are closed.