بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنید صفدر سے متعلق ٹوئٹ، فواد چوہدری اور شہباز گل کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے خلاف ٹوئٹس کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔

یہ درخواست مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر نور محمد اعوان نے جمع کروائی ہے۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز گل اور فواد چوہدری نے جنید صفدر سے متعلق جھوٹی خبر ٹوئٹ کی تھی۔ 

اس میں یہ بھی کہا کہ شہباز گل اور فواد چوہدری نے جعلی خبر پھیلائی کہ جنید صفدر کی آف شور کمپنیاں ہیں۔

درخواست گزار نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے استدعا کی کہ شہباز گل اور فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.