بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب ترمیمی آرڈیننس نے کابینہ اور اہم ادارے نیب کی گرفت سے باہر کردیے

نئے نیب آرڈیننس میں وفاقی کابینہ اور اہم حکومتی ادارہ جاتی فیصلے نیب قانون کی گرفت سے باہر کر دیے گئے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق نئے نیب آرڈیننس کے اطلاق سے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو فائدہ ہوگا۔

اس کے نتیجے میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال کے کیس ختم ہوسکتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دے دی گئی۔

اس کے علاوہ موجودہ حکومت کے دور میں سامنے آنے والے چینی اور آٹا اسکینڈل بھی ختم ہوسکتے ہیں۔

نئے آرڈیننس کے تحت ملزمان عدالت سے مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.