وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی شکست پر تبصرہ کردیا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے جتنی توجہ کیمرا ڈھونڈھنے پر لگائی ہے، اس توجہ کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں کے ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتانے پر لگادیتی تو یہ اب رو نہ رہی ہوتی۔
وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ ایک بار پھر سینیٹ انتخاب کو اوپن ووٹ پر کرانے کی وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر غور کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس تجویز پر اس لیے بھی غور کرے تاکہ اُسے پتا ہو کہ کس نے کیا کیا اور یہ مسائل ہی نہ ہوں۔
Comments are closed.