پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا ہے کہ مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی۔

مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.