پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حسان نیازی پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز نے حسان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ حسان نیازی پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے اہم رکن ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.