امریکا کے چڑیا گھر سے ایک کوا ٹریننگ سیشن کے دوران فرار ہوگیا ہے۔
چڑیا گھرکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اونکس نامی کوے کو ایک برڈ شو کے لیے تربیت دی جارہی تھی جس کے دوران وہ اڑ گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کوے کو پہچاننا آسان ہے کیونکہ یہ دوسرے کووں سے مختلف ہے اور اس کے سینے پر سفید فر ہے۔
انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ اگر یہ کوا کہیں نظر آئے تو اسے خود سے پکڑنے کے بجائے چڑیا گھر میں اطلاع دی جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.