چٹاگانگ:ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے ایشیا میں کرکٹ کی تاریخ کا سب بڑا 395رنز کا ہدف باآسانی 7وکٹوں کے نقصان پرڈیبیو کرنے والے بلے باز کائل میئرز کی ڈبل سنچری کی بدولت حاصل کر لیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کائل میئرز نے 210رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پانچویں روز بازی پلٹ دی جبکہ نکرما بونر نے 86رنز کی اننگز کھیل کر مئیرز کا خوب ساتھ دیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن نے چار وکٹیں لیں جبکہ تیج السلام نے 2اور نعیم الحسن نے ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اور اپنی پہلی اننگز میں 430رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل ویرکین نے چار ، راخیم کورنوال نے دو جب کہ شینن گبریل، راچ اور بونر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 103، لٹن داس 38، شکیب الحسن 68 اور مشفیق الرحیم 38رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 259رنز بنا سکی اور اس طرح بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز پر 171 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ 76، جیرمین بلیک ووڈ 68، اور کائل میرز 40رنز بنا کر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن چار وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے 223رنز 8کھلاڑی آٹ پر اننگز ڈیکلئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 395رنز کا ہدف دیا۔
The post چٹاگانگ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے بنگلہ دیش کو شکست دیدی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.