قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی اور امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم میکانوے بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ہونے والی گفتگو میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان طویل مدتی باہمی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون قابل تعریف ہے۔
امریکی ناظم الامور نے بات چیت کے دوران کہا کہ افغان پناہ گزینوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انجیلا ایگلر نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے معترف ہیں۔
Comments are closed.