a v hookup on xbox 360 gay vegas hookup burley bike hookup pregnant hookup emily willis hookup hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکمران جنات کی طرف چلے گئے، جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران جنات کی طرف چلے گئے ہیں، جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک جنات سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے نہیں بنا تھا، جنات کو ہم سے رہنمائی حاصل کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، ترقی کا تخمینہ زیرو سے بھی نیچے آگیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا گیا، 30 لاکھ افراد کو تین سال میں بے روزگار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری اور کسمپرسی کا غلط فائدہ اٹھا کر ان کو دھوکا دیا گیا، آپ نے قوم کو دھوکا دیا چین ناراض ہے، اسے بھی دھوکا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.