جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چوہدری فیملی کی شوگر ملز کا ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

چوہدری فیملی کی شوگر ملز کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس چوری پر آر وائے کے شوگر ملز کے لاہور آفس پر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اور پرویز الہٰی خاندان کی شوگر ملز کی الیکٹرانک ڈیوائسز اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آر وائے کے شوگر ملز پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.