پاکستان مسلم لیگ (ق) مزید بکھرنا شروع ہوگئی، چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
چوہدری وجاہت حسین نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان گجرات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، چوہدری شجاعت نے مجھے کہا کہ عوام کو پیغام دوں کہ وہ اور پرویز الہٰی ایک ہیں۔
چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا، افسوس ہے شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ ظہور الہٰی خاندان کے اپنے افراد ہی خاندان کو کمزور کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جون کو چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہٰی نے مسلم لیگ (ق) کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
حسین الہٰی نے اپنے بیان میں ق لیگ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے، ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کر رہا ہوں۔
Comments are closed.