پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا نتیجہ آنے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میاں نواز شریف، آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے حمزہ شہباز، پی ڈی ایم کی تمام قیادت اور کارکنان کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کے فیصلے نے ملک کے سیاسی اور معاشی مستقبل کے لیے روشن راہ متعین کردی۔
Comments are closed.