سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹے چوہدری سالک حسین سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ میں نے چوہدری شجاعت سے پوچھا تھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا ہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہ بنیں؟
مونس الہٰی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں نے خط لکھا ہے کہ کسی کو ووٹ نہیں دیں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز مونس الہٰی اپنی پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت کو منانے کے لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ان کی رہائش گاہ پر ملنے کے لیے گئے تھے جہاں چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔
مونس الہٰی نے سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے ہیں۔
مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ میں ماموں کے پاس گیا تھا، انہوں نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے سے انکار کیا۔
جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے گئے۔
یوں 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی۔
Comments are closed.