بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں، رمیش کمار

پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے خلاف سوشل میڈیا مہم، غنڈہ گردی کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے، وہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ میرا اداروں کے ساتھ تیس چالیس سال سے تعلق رہا ہے، اداروں پرتنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ چوہدری برادران نے پی ڈی ایم اتحاد کے ساتھ معاملات طے کر لیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا آصف زرداری سے ملاقات سے انکار کرنا سرکشی ہے۔

رمیش کمار نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھنا پاکستان کو انتشار سے بچانا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.