جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چوہدری سالک اور شافع حسین نے گجرات سے انتخابی مہم شروع کردی

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین اور شافع حسین نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ق لیگ کے چوہدری سالک حسین این اے 64 گجرات سے جبکہ چوہدری شافع حسین پی پی 31 اور 32 سے انتخابات لڑیں گے۔

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ ہمارے خاندان میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد ہو۔

انتخابی جلسے سے خطاب میں چوہدری وجاہت حسین نے اعلان کیا کہ وہ اپنے بھتیجوں کی انتخابی مہم خود چلائیں اور انشاء اللّٰہ گجرات سے کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شافع حسین اور سالک حسین گجرات کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

شافع حسین نے خطاب کے دوران کہا کہ خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دے کر عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔

سالک حسین کا کہنا تھا کہ عزت صرف پیسے سے نہیں ہوتی اعلیٰ اخلاق اور کردار سے ہوتی ہے، ہماری خواہش ہے خاندان پہلے کی طرح متحد ہوجائے جس کی لوگ مثالیں دیتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وجاہت حسین کے ساتھ ہونے سے دونوں بھائیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.