چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی گئی ہے۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا دلیرانہ فیصلہ ہے۔
دوسری جانب مونس الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
Comments are closed.