بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چودھری پرویز الہٰی سے چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق کی ملاقات

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ابرار الحق نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ ملاقات میں ہلال احمر پاکستان کی امدادی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہلال احمر کے پلیٹ فارم سے امدادی سرگرمیاں دُکھی انسانیت کی خدمت کے لیے احسن اقدام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.