سابق وزیراعظم نواز شریف و مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کردیا۔
ایک بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم میں تبدیلی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال سے کم عرصے میں عمران خان نے چوتھا وزیر خزانہ تبدیل کیا ہے، اتنی ساری تبدیلیاں وزیراعظم کی ناکامی ہے۔
سابق وزیراعظم کے ترجمان نے مزید کہا کہ عمر ایوب کو وزارت پٹرولیم اور حماد اظہر کو وزارت خزانہ سے ہٹایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں تمام تبدیلیاں عارضی ہیں اور کوئی بہتری آنے والی نہیں ہے۔
Comments are closed.