وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ چوالیس وزارتوں میں میری وزارت 15ویں نمبر پر ہے، باقی وزارتوں کی نمو 7 فیصد ہے، آئی ایکسپورٹس 47 فیصد رہی۔
کراچی میں ایک نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ 2019 میں 1.4 ارب ڈالر تھی، 30 جون 2021 میں 2.1 ارب ڈالر رہیں، آئی ٹی ایکسپورٹس کا ہدف 3.5 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے، کیا ہم اس تبدیلی کا حصہ ہیں، جواب ہے نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کا حصہ بننے کیلئے یونیورسٹیوں، آئی ٹی شعبے اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
امین الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ 60 اور 70 کی دہائی میں گاڑیاں بنانے پر توجہ ہوتی تو آج لگژری کاریں بنارہے ہوتے، پاکستان میں بننے والے فون ایکسپورٹ ہورہے ہیں۔
Comments are closed.