casual encounter hookups homemade hookup hookup Blooming Grove knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوچ رہا ہوں اولمپک میراتھن ریس میں حصہ لے لوں، شاہنواز دھانی

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں پیرس اولمپکس 2024  کی 400 میٹر ریس میں حصہ لے لوں۔

شاہنواز دھانی کی گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد  گراؤنڈ میں دوڑنے اور امپائر علیم ڈار کے روکنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

شاہنواز دھانی نے ویڈیو پر تبصرہ پر کہا کہ پیرس اولمپکس 2024 میں 400 میٹر میں بھاگنے کا سوچ رہا ہوں۔

ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی نسیم شاہ کی وکٹیں اڑائیں تو وہ خوشی سے بے قابو ہوگئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہے ہونے والے پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی نسیم شاہ کی وکٹیں اڑائیں تو وہ خوشی سے بے قابو ہوگئے۔

شاہنواز دھانی نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے لیے واپس پویلین کی جانب دوڑنا شروع ہوگئے، اسی دوران انہیں امپائر علیم داڑ نے روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ رکے اور سیدھا باؤنڈری لائن کے قریب جاکر رکے۔

فاسٹ بولر نے باؤنڈری لائن کے قریب رکنے کے بعد ڈریسنگ روم میں بیٹھے سر وویون رچرڈز کی جانب اپنے ہاتھوں کو مخصوص انداز میں لہرا کر جشن منایا تو انہوں نے بھی دھانی کو جواب میں ایک خوب صورت مسکراہٹ دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.