being honest about wanting hookup reddit my senior hookup reviews 2010 free hookup apps gay byu hookups hookup Parsippany NJ hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیمز فوکنر پی ایس ایل سے دستبردار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فوکنر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

لاہور سےجاری بیان میں جیمز فوکنر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میرے معاہدے اور معاوضے کی پاسداری نہیں کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فولکنر سے متعلق ردعمل دیا ہے۔

جیمز فوکنر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہوں کہ پی ایس ایل سے دستبردار ہوگیا ہوں، اگلے 2 میچز نہیں کھیلوں گا، مجھے پی ایس ایل چھوڑنے پر تکلیف ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے مدد کرنا چاہتا تھا، پاکستان میں بہت ینگ ٹیلنٹ موجود ہے اور کرکٹ فینز شاندار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا ہے وہ عزت دینے والا نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.