پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

چنئی میں پاکستان کی تاریخی فتح کی یادیں آج بھی محفوظ

23 سال بعد بھی بھارتی شہر چنئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح کی یادیں آج بھی محفوظ ہیں۔

سال 1999ء کے چنئی ٹیسٹ کی فتح کے حوالے سے چدم برم اسٹیڈیم پر پینٹ کردیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کی دیوار پر پاکستان ٹیم کے گراؤنڈ کا چکر لگانے کا لمحہ محفوظ ہے۔

چنئی ٹیسٹ میں پاکستان نے بھارت کو 12 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

چدم برم اسٹیڈیم میں پاکستان کا شاندار ریکارڈ ہے، 1997ء میں اس میدان میں سعید انور نے 194 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور 2012ء میں بھی پاکستان نے بھارت کو ون ڈے میچ میں شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ بھی چنئی میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.