پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل فلسطین کشیدگی: چین کے 6 بحری جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات

اسرائیل فلسطین کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد چین نے گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے۔

چینی اخبار کے مطابق خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

اسرائیل حماس تنازع مشرق وسطیٰ میں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اندر پانچ کلو میٹر تک شدید گولا باری کی، حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں جاری رہیں۔

اسرائیل حماس تنازع مشرقِ وسطیٰ میں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اندر 5 کلومیٹر تک شدید گولا باری کی ہیں، اس دوران حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

دوسری جانب امریکا نے پورے مشرقِ وسطیٰ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے، مزید میزائل نصب کرنے اور فوجیوں کی تعیناتی کے لیے الرٹ کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.