پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں اسپتالوں کے نزدیک دھماکوں کی اطلاعات

غزہ میں اسپتالوں کے نزدیک دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برطانوی میڈیا نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں الشفاء، القدس اور انڈونیشین اسپتال کےقریب دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

اسرائیل فلسطین تنازعے میں کشیدگی کے حالیہ اضافے کے بعد چین نے پچھلے ہفتے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے۔

علاوہ ازیں اسرائیل فلسطین کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد چین نے گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

چینی اخبار کے مطابق خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.