پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی پر راضی نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم کا مؤقف سامنے آگیا۔ 

ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پرل ہاربر بمباری اور نائن الیون حملوں کے بعد جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوا تھا۔ اسرائیل بھی7 اکتوبر حملوں کے بعد حماس کے ساتھ جنگ بندی پر راضی نہیں ہوگا۔

غزہ میں رشتہ داروں نے ایک تین منزلہ ولا میں پناہ لی ہوئی تھی جس پر اسرائیلی فورسز نے بمباری کردی، متاثرہ خاتون

انہوں نے کہا کہ بائبل کہتی ہے امن کا ایک وقت ہے، اب یہ جنگ کا وقت ہے۔ 

مستعفیٰ ہونے کے سوال پر اسرائیلی وزیراعظم  نے جواب دیا کہ ایک ہی چیز کو فارغ کریں گے اور وہ حماس ہے۔ 

اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق حماس کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالیں گے، یہی میرا مقصد اور ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.