چمن میں آل بلوچستان ڈپٹی کمشنر کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران مقامی کلب کا کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے واقعے کے بعد آج اور کل کے میچز ملتوی کردیے۔
چمن میں صوبائی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ میں رازق فٹبال کلب چمن اور ملت کلب کے درمیان میچ جاری تھا کہ رازق کلب کے 30 سالہ فٹبالر محمد اسلام دوران میچ اچانک گر پڑے اور اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق جمعہ کو شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.