بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثقلین مشتاق کا افغان میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ کامیابی سے امیدیں بڑھ جاتی ہیں اور اعتماد میں اضافہ ہوجاتا ہے، جیت کے بعد پلان پرعمل در آمد کرنا آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم بڑے اچھے انداز سے درست سمت میں بڑھ رہی ہے، اسکواڈ کے تمام ارکان ایک ساتھ مل کر ایک سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

عبوری ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ میتھیو ہیڈن اور فلینڈر کا بطور بیٹنگ اور بولنگ کنسلٹنٹ اہم رول ہے، کھلاڑی انجوائے کررہے ہیں، جیسا وہ چاہتے ہیں وہ کھیل رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جھنڈا لگانا اور اٹھانا متحرک کرنے کے لیے ہے، یہ پورے ملک کی ٹیم ہے یہ جھنڈا 22 کروڑ عوام کا ساتھ ہونا یاد دلاتا ہے۔

ثقلین مشتاق نے اس موقع پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے حریف افغانستان کے میچ سے متعلق کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ٹیم کمبی نیشن کے حوالے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حریف ٹیم کوئی بھی ہو، ہم پرائیڈ کے مطابق کھیلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.