بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چلاس، جاں بحق 9 افراد کی مقامی قبرستان میں تدفین

گلگت بلتستان کے شہر چلاس کے علاقے بونر داس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق انتقال کرنے والے تمام افراد کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی، مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے 9 اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

گزشتہ روز پیش آئے اس واقعے پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.