گلگت بلتستان کے شہر چلاس کے علاقے بونر داس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق انتقال کرنے والے تمام افراد کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی، مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
گزشتہ روز پیش آئے اس واقعے پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
Comments are closed.