بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چار ماہ سے ادائیگی کا منتظر ہوں، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 4 ماہ سے ادائیگی کے لیے فیڈریشن کے منتظر ہیں۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ میں چار ماہ سے ادائیگی کا منتظر ہوں جبکہ پلیئرز شاید اور زیادہ وقت سے اس کے منتظر ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 3-4 سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

سیگفریڈ ایکمین نے کہا کہ میری نظر میں پیسے کی ادائیگی نہ ہونا خراب پرفارمنس کی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ہر پلیئر بہتر کرنا چاہتا ہے اور محنت کر رہا ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی کو پھر ٹریک پر لے آؤں۔

قومی ہیڈ کوچ نے کہا کہ 2024 اولمپکس میں اچھا پرفارم کرنا ہدف ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کے لیے قدم بہ قدم کا پلان بنایا ہے، راتوں رات کچھ نہیں ہوسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.