بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نائیجیریا: مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، حملہ آور فرار

نائیجیریا کی ریاست کوگی میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمپنی کا ملازم بھی شامل ہے جو بھارتی شہری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بس کے 2 ڈرائیور اور پولیس کے 2 گارڈز بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور فرار ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.