بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ شہباز کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لندن میں پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی خود مخلص نہیں، ان کی دھمکیوں میں نہ پہلے آئے اور نہ اب آئیں گے۔

لندن میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ لندن بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں، جوڈیشل وزیر اعلیٰ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں 25 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، جن پر زیادہ سے زیادہ 90 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین فیصلہ تھا، جس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.