میانوالی: سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ پہلے مجھ پر توہین مذہب کا الزام لگایا گیا، اس کے بعد چار لوگ بند کمروں میں بیٹھے جنہوں نے مجھے قتل کرنے کی سازش کی ہے، میں نے ایک ٹیپ بنا کر رکھی ہوئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جس وقت مجھے کچھ ہوا تو وہ ٹیپ آجائے گی اور ان چار لوگوں کے نام قوم کے سامنے آئیں گے ، اپنے ملک کی آزادی کے لیے جان کی قربانی دوں گا،رانا ثنااللہ اور شہباز شریف سن لیں، تم جو بھی تیاری کر رہے ہو کپتان اس سے زیادہ تیاری کر رہا ہے، کپتان ایسی پلاننگ کر رہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی نے نہیں کی، جو بھی منصوبہ بندی کرنی ہے کرلیں اب کپتان کی پلاننگ کو تم نہیں روک سکتے اب الیکشن کروانے ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے انتظار ہے نوازشریف پاکستان آئے، ایسا استقبال ہوگا کہ وہ بھی یاد رکھے گا اور مسلم لیگ (ن بھی یاد رکھے گی، جس کو پاکستان کا وزیر اعظم بنایا گیا اس کی صرف ایک ہی خاصیت ہے کہ وہ جوتے اچھے پالش کرلیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مریم نواز نے بڑی دکھ بھری پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے مجھ پر ظلم کیا ہے تو مریم بی بی خدا کے واسطہ ہے سچ بولنا سیکھو، تمہارے اوپر کیس عمران خان نے نہیں بنائے تھے بلکہ بی بی پاناما پیپرز انکشاف میں آپ پکڑی گئی تھیں۔
عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی نہ کوئی قوم نہ کوئی غلام بڑے کام کر سکتا ہے جب تک وہ آزاد نہیں ہوتا کیونکہ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں وہ امامت نہیں کر سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زنجیریں گرتی نہیں توڑی جاتی ہیں اور آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے اور اس وقت ہمارے اوپر امریکی غلاموں کو مسلط کیا گیا ہے،جس کو پاکستان کا وزیر اعظم بنایا گیا اس کی صرف ایک ہی خاصیت ہے کہ وہ جوتے اچھے پالش کرلیتا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب تو اور بھی اچھا ہوگیا کہ شہباز شریف کو سائفر یاد آگیا اور انکوائری کرنے کا کہا ہے مگر یہ تو میں 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ انکوائری کی جائے اور ہم نے چیف جسٹس کو بھی اس لیے مراسلہ بھیجا کہ انکوائری کی جائے۔
Comments are closed.