بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:بسکٹ فیکٹری کی آگ بجھا دی گئی

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بسکٹ بنانے والی فیکٹری میں گیس کے پائپ میں لیکیج کے باعث لگی آگ کو 4 فائر ٹینڈر کے زریعے بجھا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بروکس چورنگی کے قریب بسکٹ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کا 1 فائرٹینڈر آگ بجھانے کے لئے پہنچا، تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید 3 فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے۔

فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ کو بجھا دیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.