بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم اے جناح روڈ کنٹینر لگا کر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوس کی گزرگاہ ایم اے جناح روڈ کو کنٹینر لگا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ ایم اے جناح روڈ کی سیکیورٹی کے انتظامات رات گئے شروع کیے گئے۔

ایم اے جناح روڈ پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی سڑکوں اور گلیوں پر کنٹینر لگا کر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریفک پولیس کے 5 ایس پیز اور 1ہزار سے زائد اہلکار اور افسران ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.