بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چار روز میں روئی کی فی من قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ روئی کی فی من قیمت چار روز میں ایک ہزار روپے بڑھی ہے جبکہ ایک من روئی کی قیمت 12 ہزار 500 روپے ہے۔

احسان الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روئی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سوتی دھاگے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

روئی کی قیمتیں ریکارڈ اضافے کے ساتھ پچھلے 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کپاس کی بوائی شروع ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.