چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ روئی کی فی من قیمت چار روز میں ایک ہزار روپے بڑھی ہے جبکہ ایک من روئی کی قیمت 12 ہزار 500 روپے ہے۔
احسان الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روئی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سوتی دھاگے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کپاس کی بوائی شروع ہو گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.