بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چائے پانی کے نام پر رشوت لینے کی کوئی گنجائش نہیں، پنجاب پولیس

چائے پانی کے نام پر رشوت لینے کی کوئی گنجائش نہیں، پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔

پنجاب پولیس کی طرف سے جاری ٹوئٹر پیغام میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے چائے پانی کے نام پر رشوت کو نہ کہہ دیں، چائے پانی کے نام پر پیسے مانگنے والوں کی 8787 پربلا جھجھک شکایت کریں کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا کے مطابق چائے پانی کے نام پر رشوت پولیس اہلکاروں کا پرانا کلچر تھا، اب یہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ رشوت کے خاتمے کے لئے سوشل میڈیا پر شہریوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.