بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی کے 63 میں شکست، عمر کاکاخیل کی 2 روز بعد بے قاعدگیوں کی شکایت

(ن) لیگ کے اختیار ولی کے ہاتھوں شکست کے دو دن بعد پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکاخیل نے ضمنی انتخابات میں بے قاعدگیوں کی شکایت کردی۔

الیکشن کمیشن کو درخواست میں کہا کہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب کے دوران 40 پولنگ اسٹیشنز میں بد انتظامی اور بے قاعدگیاں ہوئیں۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے اتوار کو دعویٰ کیا تھا کہ انتخابی عملے کی ملی بھگت سے پی ٹی آئی کو جیتا ہوا الیکشن ہروایا گیا۔

یاد رہے کہ پرویز خٹک کے شہر نوشہرہ میں تحریک انصاف اپنی نشست ہار گئی تھی، پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کا امیدوار کامیاب ہوا تھا، غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار سے زائد ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکاخیل نے 17 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ضمنی انتخاب میں شکست پر وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.