وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائے گی۔
کوئٹہ سے جاری ایک بیان میں ضیا لانگو نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت اس کوشش میں ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو کیسے توڑا جائے۔ پی ڈی ایم کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی اے پی کے تمام ارکان باشعور ہیں، توقع ہے کہ بہت جلد ساتھی پی ڈی ایم کی سازشوں کو پہچان لیں گے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائے گی، 24 تاریخ کو پارٹی کے تمام ارکان متحد ہوکر پی ڈی ایم کا مقابلہ کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں۔
Comments are closed.