پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹ گئی۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرادری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آئینہ دکھادیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھگوڑوں اور لٹیروں کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے کا اتحاد پاش پاش ہوچکا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.